آئی سی سی  بھی ندا ڈار کے سبز بالوں کا فین، تصاویر شیئر کردیں

آئی سی سی  بھی ندا ڈار کے سبز بالوں کا فین، تصاویر شیئر کردیں

(ویب ڈیسک ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی) نے پاکستانی کرکٹر ندا ڈار کے سبز بالوں کی تصاویر شیئر کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر آفیشل  اکاؤنٹ سے آئی سی سی نے پاکستان کی سابق کپتان ندا ڈار کی تصویرں شیئر کیں ہیں ۔جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کے بالوں کا رنگ  سبز ہے۔

آئی سی سی نے کیپشن میں لکھا کہ ندا ڈار سبز بالوں میں 'کمال 'لگ رہی ہیں۔

ادھر آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کے اہم میچ میں نیوزی لینڈ کی پاکستان کا مقابلہ جاری ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے  20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے ہیں اور پاکستان کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آج کے میچ میں شکست کی صورت میں پاکستان کا ٹورنامنٹ میں سفر تمام ہو جائے گا لیکن اگر قومی ٹیم نیوزی لینڈ کو بڑے مارجن سے پچھاڑنے میں کامیاب ہوگئی تو سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News