ویب ڈیسک: مذہبی جماعت کی جانب سے احتجاج کی کال کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راستوں کی بندش کے حوالے سے نیا پلان جاری کر دیا۔ انتظامیہ کی ہدایت پر اسلام آباد کی 43 میں سے 27 مقامات کو مکمل طور پر کھول دیا گیا جبکہ 5 مقامات کو جزوی طور پر کھول دیا گیا ہے تاہم نو مقامات تاحال سیل ہیں۔
ریڈ زون،اصفہانی روڈ،سہروردی روڈ،جناح اسکوائر،کانسٹیٹیوشنل ایوینیو اور سری نگر ہائی وے تاحال بند ہے۔ فیض آباد آئی ایٹ، مری روڈ، اوجڑی کیمپ اور فیض آباد لوپ تاحال بند ہے۔
راول ڈیم، کشمیر چوک، 26 نمبر چونگی، سری نگر ہائی وے جی 14 اور کاک پل جزوی طور پر بحال ہے۔