ویب ڈیسک: شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث 130 افراد ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور تیز ہواؤں نے تباہی مچا دی جس سے ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے جب کہ سڑکیں، پل اور دیگر انفراسٹرکچر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ پانچ ریاستوں میں بجلی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے اور سینکڑوں علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے۔ میکسیکو کے صدر نے کہا کہ بارشوں کی شدت غیر متوقع تھی اور مزید نقصان کا انتباہ دیا گیا۔
امدادی ٹیمیں اور فوج کے اہلکار پانی میں پھنسے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں مصروف ہیں۔ آپریشن میں 10 ہزار سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ بے گھر افراد کے لیے عارضی پناہ گاہیں قائم کی گئی ہیں۔