ویب ڈیسک: دہلی ٹیسٹ میں بھارت نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔ اس ٹیسٹ میچ میں ایک انوکھا ریکارڈ بھی قائم ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دہلی میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 518 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ بھارت نے 134.2 اوور کھیلے لیکن حیرت انگیز طور پر اس دوران ایک بھی 'بائے' یا 'لیگ بائی' نہیں کیا۔
یہ اپنی نوعیت کا دوسرا موقع ہے۔ جب 500 سے زیادہ رنز بنائے ہوں اور ایک بھی 'بائے' یا 'لیگ بائی' نہ بنایا ہو۔ اس سے قبل 2018 میں بنگلا دیش نے سری لنکا کے خلاف 513 رنز بنائے تھے جس میں ایک بھی 'بائی' یا 'لیگ بائی' رن شامل نہیں تھا۔
واضح رہے کہ اس میچ میں ویسٹ انڈین گیند بازوں نے ایک بھی نو بال نہیں کرائی۔ مجموعی طور پر 518 رنز میں سے صرف دو رنز ایکسٹرا کے بنے جو وائیڈ تھے۔