سندھ کا مقالبہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے، بلاول بھٹو

سندھ کا مقالبہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے، بلاول بھٹو

(ویب ڈیسک ) چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سندھ کا مقابلہ تو کسی اور شہر اور صوبے سے ہے ہی نہیں بلکہ سندھ کا مقابلہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے اور یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔

بلاول بھٹو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کتاب لکھنے والے تاریخ میں ہمیشہ زندہ رہتے ہیں، بینظیربھٹو نے بھی دو تین کتابیں لکھی تھیں، پارٹی کے سینئر رہنماؤں سےکہتا ہوں کہ کتاب ضرورلکھیں۔

انہوں نے کہا کہ خیرپور میں اسپیشل اکانومک زون موجود ہے، قائم علی شاہ کے دور میں خیرپور میں اکانومنک زون بنایا گیا، فنانشل ٹائم نے خیرپور اکانومک زون کوبہترین قراردیا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ  پیپلزپارٹی نے سب سے پہلے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کا تصور پیش کیا، جو شہید بینظیر بھٹو نے 1993 میں پارٹی کے منشور میں متعارف کروایا تھا۔

انہوں نے  کہا کہ  کچھ سال پہلے دنیا کے معروف میگزین نے دنیا کے بہترین پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی رینکنگ جاری کی اور وہاں بھی آپ کا مقابلہ دنیا کے مختلف ممالک سے تھا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ کا مقابلہ تو کسی اور شہر اور صوبے سے ہے ہی نہیں بلکہ سندھ کا مقابلہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے اور یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ بینیظر انکم سپورٹ پروگرام کو عالمی سطح پر مانا جاتا ہے، میں بطور وزیر خارجہ جب مختلف ممالک کے دورے کررہا تھا کہ تو وہ مجھے بتاتے تھے کہ ہم آپ کا یہ پروگرام کاپی کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  دراصل یہ اپنے غریب ترین طبقے کا خیال رکھنے کا بہترین طریقہ ہے۔ یہ سہولت کسی اور ملک کے پاس نہیں مگر آپ کے پاس ہے کہ کسی بھی بحران میں آسانی سے متاثرین کی مدد کرسکیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  کورونا کے دوران پوری دنیا حیران تھی، حالانکہ اس دوران عمران خان وزیراعظم تھے اور ان کی سوچ کچھ ایسے تھی کہ انہوں نے اس پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھ دیا، مگر نام جو بھی رکھ دیا جائے اور تصویر کچھ بھی ہو، لیکن انہوں نے بھی کورونا کے دوران امداد پہنچانے کے لیے اس پروگرام کو استعمال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ 2022 میں جب میں وزیر خارجہ تھا تو پاکستان کی تاریخ میں بدترین سیلاب آیا، سندھ، بلوچستان ڈوبا ہوا تھا اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقے بھی متاثر ہوئے لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگروام کو مالی مدد پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔

Watch Live Public News