معروف پنجابی گلوکار خان صاحب کی والدہ کے بعد والد بھی انتقال کرگئے

معروف پنجابی گلوکار خان صاحب کی والدہ کے بعد والد بھی انتقال کرگئے

ویب ڈیسک:معروف بھارتی  پنجابی گلوکار خان صاحب کو گہرا صدمہ، والدہ کی وفات کے بعد والد اقبال محمد کا بھی انتقال ہوگیا، 63 سالہ محمد اقبال دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے۔

قومی اقلیتی فرنٹ کے صدر غلام صبا کے مطابق اقبال محمد کی نمازِ جنازہ اور تدفین 14 اکتوبر دوپہر 12 بجے ان کے آبائی گاؤں بھندال دوناں میں ادا کی گئی۔

پنجابی گلوکار خان صاحب اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ افسوس ناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چند دن پہلےاُن کی والدہ سلمیٰ پروین انتقال کرگئیں تھیں، چند دنوں کے اندر اپنے والدین دونوں کو کھونا گلوکار کے لیے ایک بہت بڑا صدمہ ہے۔

پنجابی میوزک انڈسٹری اور مداحوں کی جانب سے خان صاحب کے اہلِ خانہ کے لیے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ سب نے مرحومین کے لیے دعا کی اور خان صاحب کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا گلوکار کی اپنےوالد کی تدفین کے موقع پر بنائی گئی ویڈیو نے وہاں موجود سب لوگوں کو افسردہ کردیا، وائرل ویڈیو میں گلوکار خان صاحب کو کہتے سنا جاسکتا ہے کہ’ ہماری ماں شہزادی، اللہ نے دونوں کو اکٹھے کردیا, یہ ہوتا ہے سچا پیار, لوگوں نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ سب اپنے والدین کا بہت خیال رکھیں!جو کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے اپنے ماں، باپ کی دعا لی ہیں ۔

Watch Live Public News