قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر نعمان علی چھا گئے، بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر نعمان علی چھا گئے، بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

ویب ڈیسک: قومی کرکٹ ٹیم کے لیفٹ آرم اسپنر نعمان علی نے بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میں نعمان علی نے جنوبی افریقا کےخلاف چھ وکٹیں حاصل کیں، یہ نواں موقع تھا جب انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

نعمان علی پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ پانچ وکٹیں حاصل کرنے والے لیفٹ آرم اسپنر بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز اقبال قاسم کے پاس تھا جنہوں نے آٹھ مرتبہ ٹیسٹ کرکٹ میں پانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Watch Live Public News