ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر چھاپہ، کروڑوں   کا سونا،ملکی و غیر ملکی پیسے برآمد

ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر چھاپہ، کروڑوں   کا سونا،ملکی و غیر ملکی پیسے برآمد

(ویب ڈیسک ) پنجاب پولیس نے ٹی ایل کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپہ میں برآمدگی کی تفصیل جاری کردی ہے۔

چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے۔ 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی،  6 کروڑ 34 لاکھ سے زائد مالیت کا   سونا برآمد ہوا۔

جاری تفصیلات کے مطابق   غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔اس کے علاوہ   برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب ، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔  غیر ملکی کرنسی کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

دستاویزات کے مطابق  پولیس کے چھاپے کے دوران برآمدگی پر ایف آئی اے اور سائبر کرائم ایجینسی کے نمائندوں کی گواہی بھی شامل ہے۔

Watch Live Public News