پاکستان کے تیل و گیس کے شعبے سے بڑی خبر آ گئی

پاکستان کے تیل و گیس کے شعبے سے بڑی خبر آ گئی

(ویب ڈیسک )   پاکستان کے انرجی سیکٹر میں ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری ہوگئی۔

پاکستان اور ترکی کی  سرکاری کمپنیز میں مل کر تیل و گیس تلاش کرنے کا معاہدہ ہوگیا۔فارم آؤٹ ایگریمنٹ پی پی ایل اور ترکش پیٹرولیم اوورسیز کمپنی کے مابین ہوا۔

پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ نے شیئر ہولڈرز کو خط بھیج کر اہم پیشرفت سے آگاہ کردیا ۔ خط میں کہا گیا کہ  پی پی ایل نے ترکش پیٹرولیم کو آف شور ایسٹ انڈس سی بلاک کی آپریٹرشپ فروخت کردی،  معاہدے کے تحت انڈس سی بلاک میں ٹرکش پیٹرولیم کو 25 فیصد حصہ دیا گیا ہے۔

خط کے مطابق  پاک-ترکیہ اسٹرٹیجک آف شور معاہدے کیلئے دونوں ملکوں کی حکومتوں نے پورا تعاون کیا،اس معاہدے سے پاکستان کے توانائی کے شعبے میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھے گی۔

پی پی ایل کا کہن اہے کہ  انڈس سی بلاک میں ماری انرجیز اور او جی ڈی سی ایل کا بھی 20،20 فیصد حصہ ہے۔

Watch Live Public News