(ویب ڈیسک ) دنیا بھر میں شرمساری کے بعد بھارت کو آخر کار سپورٹس مین شپ یاد آ گئی۔سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی میں بھارتیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہائی فائیو کیا۔
خیال رہے کہ ہاتھ ملانے کے تنازع کا آغاز 14 ستمبر کو دبئی میں کھیلے گئے پاک بھارت کرکٹ میچ سے ہوا تھا۔
سلطان آف جوہر جونیئر ہاکی کپ میں پاکستان اوربھارت کو برابر پوائنٹ مل گئے۔پول راؤنڈ میں 3-3 سے برابر میچ پر پنلٹیز سے پہلے ہی میچ ختم ہوگیا۔
پاکستان کی جانب سے محمد سفیان 2، حنان شاہد 1 گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں پاکستان نے ملائیشیا کے خلاف 2-7 کی فتح سمیٹی تھی جبکہ برطانیہ کی ٹیم سے 1-5 کی شکست ہوئی تھی۔