پاکستان 2026-28 تک  یواین انسانی حقوق کونسل  کا رکن منتخب ،وزیر اعظم کا اظہار مسرت

پاکستان 2026-28 تک  یواین انسانی حقوق کونسل  کا رکن منتخب ،وزیر اعظم کا اظہار مسرت

(ویب ڈیسک) پاکستان 2026-28 تک   اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل  کا رکن منتخب ہوگیا۔

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار  نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ پاکستان کو بھاری اکثریت سے 2026-28 کی مدت کے لیے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب کیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کا ان کی حمایت پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ   پاکستان کا انتخاب عالمی انسانی حقوق کے فریم ورک کو مضبوط بنانے میں اس کی مضبوط اسناد اور شراکت کا اعتراف ہے، پاکستان TRUCE کی بنیاد پر بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

وزیر اعظم کا اظہار مسرت:

وزیراعظم شہباز شریف  نےاقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں سال 2026 سے 2028 تک  نئے رکن کے طور پر پاکستان کی شمولیت پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ   پاکستان کا اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہونا اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤثر اور بھرپور کردار کو عکاس ہے۔ہم دنیا بھر میں انسانی حقوق کا سر بلندی کے لئے کونسل میں پاکستان کے بھرپور کردار کے عزم کا اظہار کرتے ہیں۔

Watch Live Public News