پروپیگنڈہ کوئین ہر صبح نیا جھوٹ گھڑ کر لاتی ہیں

پروپیگنڈہ کوئین ہر صبح نیا جھوٹ گھڑ کر لاتی ہیں
اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پروپیگنڈہ کوئین ہر صبح نیا جھوٹ گھڑ کر لاتی ہیں، نااہل لیگ آج صرف پروپیگنڈہ لیگ بن کر رہ گئی ہے، ماضی میں زرعی خودکفالت کے بلندوبانگ نعرے لگائے گئے، نااہل حکومتوں نے زراعت کی ترقی کیلئے عملاً رتی بھر بھی کام نہیں کیا۔ معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ایک بیان میں کہا کہ کسانوں کو شریف فیملی کی ملز کے باہر گنے کے پیسے مانگنے پر لاٹھی چارج کیا جاتا تھا، آج کسان خوشحال ہے جسکی وجہ سے زراعت کا شعبہ دوبارہ پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے، اس سال گندم، گنے، کینو، چاول اور پیاز، آلو سمیت کئی ‏بمپر فصلیں پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں نے اس بار 3 گُنا زیادہ اور بروقت اجرت پائی، ن لیگ نے 5 سالوں میں سپورٹ پرائس کی مد میں ایک روپیہ اضافہ نہیں کیا، گندم کی سپورٹ پرائس کو 23 فیصد بڑھایا گیا، موجودہ دور میں 500 ارب روپے گندم کے کسانوں کو اضافی ملے ہیں۔

Watch Live Public News