پنجاب اسمبلی میں ہماری نمبر گیم پوری ہے، مونس الہی

پنجاب اسمبلی میں ہماری نمبر گیم پوری ہے، مونس الہی
سابق وفاقی وزیر مونس الہی کی پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو ، کہا پنجاب میں تبدیلی کیسے آئے گی، ہماری نمبر گیم پوری ہے۔ مونس الہی کا کہنا تھا کہ نون لیگ پوری کی پوری کھسک چکی ہے، اعتماد کا ووٹ ہم آسانی سے لے لیں گے، ہم نے ایک سو چھیاسی گن کر دیکھائے ہیں. واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر آئی تھی کہ پنجاب میں سیاسی تبدیلی کے لئے حکمران اتحاد وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے پر متفق ہے. نواز شریف ،آصف زرداری اور چودھری شجاعت کی طرف سے بھی اس آپشن کے استعمال پر آمادگی کا اظہار کیا گیا ہے. رواں ہفتے ہی تحریک عدم اعتماد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے کا امکان ہے. ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کے ساتھ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کی اکثریت کے روابط کے بعد حکمران اتحاد کے قائدین نے باہمی مشاورت میں اس بات پر بھی غور کیا گیا کہ بدلتے سیاسی حالات میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی طرف سے اسمبلی کو توڑنے کے آئینی آپشن کے استعمال کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا،جس کو روکنے کے لئے ضروری ہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی جائے. ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کا ڈرافٹ تیار کر کے حکمران اتحاد کے قائدین کو ارسال کر دیا گیا ہے جبکہ میاں نواز شریف،آصف علی زرداری اور چودھری شجاعت حسین کی طرف سے اس آئینی آپشن کے استعمال پر آمادگی کا اظہار کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں سیاسی جلسوں کے دوران اپنی تقاریر میں متعدد مرتبہ یہ دعوے کیے ہیں کہ صوبہ پنجاب میں اُن کی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔