ویب ڈیسک: ایشیا کپ 2025 کے گروپ "اے" میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑا مقابلہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی وہی ٹیم میدان میں اتارے گی، جس نے گزشتہ میچ میں عمان کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔
البتہ فاسٹ بولر حارث رؤف کی شمولیت پر اسٹیڈیم میں پہنچ کر فیصلہ کیا جائے گا، تاہم امکان کم ہے کہ انہیں شامل کیا جائے گا۔
صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، محمد حارث (وکٹ کیپر)، فخر زمان، سلمان علی آغا (کپتان)، حسن نواز، فہیم اشرف، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور ابرار احمد