خیبر پختونخوا میں 1351 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

خیبر پختونخوا میں 1351 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر

(ویب ڈیسک ) پولیس ذرائع کے مطابق   محکمہ انسداد دہشت گردی خیبر پختونخوا نے خطرناک دہشت گردوں کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 1351 مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کر دی ہے۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق ان دہشت گردوں کے سروں کی مجموعی قیمت 4 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔ان میں سے 676 دہشت گردوں کے شناختی کارڈز کا ڈیٹا بھی دستیاب ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق  کے مطابق ضلع پشاور میں سب سے زیادہ 185 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔ شمالی وزیرستان میں 129، بنوں میں 117 اور ڈیرہ اسماعیل خان میں 111 مطلوب دہشت گردوں کی سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح خیبر میں 72، کوہاٹ میں 65 جبکہ اپر و لوئر دیر اور لکی مروت میں 55، 55 دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر کی گئی ہے۔

Watch Live Public News