(ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہبازشریف نے سیلاب متاثرہ افراد کیلئے بڑے ریلیف پیکیج کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے سیلاب زدہ گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کرنے کا اعلان کردیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت اپنے وسائل سے سیلاب متاثرین کے بجلی کے بل ادا کرے گی۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو ضروری ہدایات جاری کردیں۔ متاثرہ علاقوں میں کمرشل اور صنعتی صارفین کے نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ سیلاب متاثرین کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہیں۔سیلاب سے جانی اور مالی نقصانات ہوئے۔پاک فوج اور متعلقہ اداروں کے ریسکیو ریلیف آپریشنز جاری ہیں ۔ سیلاب متاثرین کی گھروں میں واپسی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔