ٹی 20 ایشیاء کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ٹی 20 ایشیاء کپ: بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی

ویب ڈیسک: ٹی 20 ایشیاء کپ کے چھٹے میچ پاکستانی ٹیم بھارت کو 128 رنز کا ہدف دے دیا تھا، انڈیا نے ہدف سولویں اوورز میں حاصل کر لیا، بیٹنگ کے بعد پاکستان کی بولنگ بھی فلاپ رہی، صائم ایوب کے علاوہ کوئی بھی بالر وکٹ نہ لے سکا، صائم ایوب نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

بھارت نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے عبرتناک شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح اپنے نام کرلی، بھارت کے خلاف پاکستان کا ٹاپ آرڈر آؤٹ آف آرڈر رہا اور بھارتی ٹیم کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا تھا۔

ایشیا کپ 2025 کا سب سے بڑا گروپ اے کا پاک بھارت ٹاکرا دبئی کے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، پاکستانی بیٹنگ لائن پہلی گیند سے ہی مشکلات کا شکار رہی، وقتا فوقتا بیٹرز کے آؤٹ ہونے کے باعث قومی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز ہی بنا سکی، جس کے جواب میں بھارت نے 128 رنز کا مطلوبہ ہدف 15.5 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

صاحبزادہ فرحان نے 44 گیندوں پر 40 رنز بنائے جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے ناقابل شکست رہتے ہوئے 33 رنز اسکور کیے، انہوں نے اس دوران چار چھکے بھی لگائے۔

پہلے ہی اوور سے بھارت نے پاکستانی ٹیم کو مشکلات کا شکار کردیا، صائم ایوب ہاردک پانڈیا کا شکار بنے تو اگلے ہی اوور میں بمرا نے 3 رنز بنانے والے محمد حارث کو بھی پویلین بھیج دیا۔

تیسری وکٹ پر فخر زمان اور صاحبزادہ فرحان نے اسکور میں 39 رنز کا اضافہ کیا، فخر زمان 8 ویں اوورز میں 45 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے، وہ اکثر پٹیل کا شکار بنے، انہوں نے 15 گیندوں پر 17 رنز کی باری کھیلی۔

10ویں اوور کے آخری میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا صرف 3 رنز بناکر اکثر پٹیل کا دوسرا شکار بن گئے ہیں، اس وقت ٹیم کا اسکور 49 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ تھا۔

13 ویں اوور کی چوتھی گیند پر حسن نواز 5 رنز بناکر پویلین لوٹے تو اگلی گیند پر محمد نواز بغیر کوئی اسکور کیے کلدیپ یادیو کی وکٹ بن گئے۔

Watch Live Public News