اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس میں نیا موڑ، سرکاری رپورٹ چیلنج

اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس میں نیا موڑ، سرکاری رپورٹ چیلنج
کراچی (پبلک نیوز) پی آئی اے اے ٹی آر طیارہ حادثہ کیس میں نیا موڑ، قومی ایئر لائن کے سابق ڈپٹی چیف انجنیئر نے سرکاری رپورٹ کو چیلنج کردیا۔ خالد ممتاز کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حادثے کا شکار طیارہ 2013 سے خراب تھا۔ جہاز خراب ہونے کا سارا ریکارڈ موجود ہے۔ تمام اے ٹی آر طیارے فوری گرائونڈ کیے جائیں۔عدالت نے درخواست پر پی آئی اے اور سول ایوی ایشن کو نوٹس جاری کردیئے۔ آئندہ سماعت پر پی آئی اے، سول ایوی ایشن سے جواب طلب کر لیا گیا۔درخواست گزار نے کہا کہ پی آئی اے انتظامیہ کو بروقت طیارہ کی خرابی سے آگاہ کردیا تھا۔ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کی پیش کردہ رپورٹ جعلی ہے۔ تمام اے ٹی آر طیارے گراؤنڈ کر کے انسپیکشن کرائی جائے۔یاد رہے کہ اے ٹی آر طیارہ کا حادثہ 7 دسمبر 2016 کو پیش آیا تھا۔ حادثہ میں معروف اسکالر جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔