ٹماٹر کے پانچ حیران کن فوائد جانیے

ٹماٹر کے پانچ حیران کن فوائد جانیے
لاہور ( پبلک نیوز ) اگر کھانوں کی بات کی جائے تو ٹماٹر کے بغیر کھانا ذائقہ دار بنانا ناممکن ہے کیونکہ اسی کی بدولت کھانےلذیذ بنتے ہیں۔ ٹماٹر ناصرف خوش شکل اور ذائقہ دار ہوتے ہیں‌بلکہ ان کو صحت کے لیے بھی بے حد مفید سمجھا جاتا ہے۔ اس سبزی میں‌اللہ تعالیٰ نے بے پناہ فوائد رکھے ہیں ۔ ٹماٹرانسانی جسم کی 5 بیماریوں کے لیے انتہائی مفید ہے۔ اگر ٹماٹر کا رس نکال کر پیا جائے تو اس کے زبردست نتائج سامنے آتے ہیں۔ تو آیئے جانتے ہیں ٹماٹر کے 5 زبردست فوائد کیا ہیں؟ 1. ٹماٹر کا رس قوت مدافعت کو مضبوط اور طاقت ور بنانے میں مدد کرتا ہے۔ 2 ٹماٹر کا جوس جسم کو توانائی بخشتا ہے، کہ ج جس سے آپ تھکتے نہیں ہیں۔ 3 اس کا باقاعدگی سے استعمال کرنے سے آپ نزلہ اور کھانسی جیسے مسائل سے بھی دور رہ سکیں گے۔ 4 خواتین کے لیے ٹماٹر کا رس پینے سے چھاتی کےسرطان کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔ 5 ٹماٹر کے رس کا استعمال ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔ بیماریوں سے لڑنے کے لئے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا بے حد ضروری ہے، ایسی صورتحال میں ٹماٹر کا جوس استعمال کرنا کافی حد تک منافع بخش ثابت ہوسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق قوت مدافعت کی وجہ سے کسی بھی قسم کے وائرل انفیکشن سے بچنا آسان ہے، کیونکہ یہ پورے جسم کا ایک ایسا کام ہے،کہ جسے اگر کمزور کر دیا جائے تو لوگ بہت قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو سکتے ہیں ۔ ٹماٹر بیماریوں سے لڑنے میں مددگار ہے۔زیادہ تر لوگ سال بھر نزلہ، کھانسی اور زکام کا شکار رہتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی قوت مدافعت بہت کمزور ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ موسمی بیماریاں انہیں جلدی گھیر لیتی ہیں۔ ان بیماریوں سے بچنے کی واحد وجہ مدافعتی نظام کا مضبوط ہونا ہے۔ اس میں ٹماٹر آپ کی مدد کر سکتا ہے۔ آیئے آپ کو بتاتے ہیں کہ ٹماٹر کا رس کیسے تیار کیا جاتا ہے۔ 2 عدد ٹماٹر 1 کپ پانی 1 چٹکی نمک ٹماٹر کا رس بنانے کا طریقہ سب سے پہلے ٹماٹروں کو پانی سے اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں، اب ان کو چھوٹے،چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر جوسر جار میں ڈال لیں، پھر جوسر جار میں ایک کپ پانی ڈال کر اسے 4 سے 5 منٹ تک چلائیں، اور جب جوس اچھی طرح بن جائے تو اسے کسی برتن میں نکال لیں،اب اس کے اوپر نمک ڈال دیں۔ لیجئے مزیدار ٹماٹر سے بنایا گیا جوس تیار ہے۔ اب آپ اس کو نوش فرما سکتے ہیں۔ ٹماٹر میں پائے جانے والے غذائی اجزاء ماہرین صحت کے مطابق ٹماٹر میں ایسے بہت سے غذائی اجزاء موجود ہیں کہ جو صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔ ٹماٹر میں وٹامن اے اور وٹامن سی، فائبر، فولیٹ اور کیلشیم جیسے بہت سے فائدہ مند عناصر پائے جاتے ہیں ۔جو جسم میں اینٹی آکسیڈنٹ کا کام کرتے ہیں. اگر اس کا رس باقاعدگی سے پیا جائے تو بہت سی بیماریاں آپ سے دور رہتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔