قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھا لیا

قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے حلف اٹھا لیا
کیپشن: Acting Chief Justice Peshawar High Court Ishtiaq Ibrahim took oath

ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔

سینئر جج جسٹس اعجاز انور نے قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم سے حلف لیا۔

پشاور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد ابراہیم خان (گزشتہ روز) 14 اپریل کو ریٹائر ہوگئے تھے۔

پشاور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم کا تعلق پشاور سے ہی ہے۔

انہوں نے 1992ء میں خیبر لاء کالج پشاور سے ایل ایل بی کیا۔

قائم مقام چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم 1999ء سے 2000ء تک اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل رہے۔

وہ 2008ء سے 2010ء تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے پی کے کے عہدے پر بھی فائز رہے۔