وفاق اور صوبوں کےاشتراک سےSIFCکی  ٹیکنیکل تعلیم کےشعبےمیں کوششیں

کیپشن: وفاق اور صوبوں کےاشتراک سےSIFCکی  ٹیکنیکل تعلیم کےشعبےمیں کوششیں

پبلک نیوز: وفاق اور صوبوں کے اشتراک سے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( SIFC)کی  ٹیکنیکل تعلیم کے شعبے میں کوششیں، پاکستان کی آبادی میں تیزی سے اضافے کے ساتھ، یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ تعلیمی نظام بین الاقوامی مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہو۔

پاکستان میں اس وقت  26.2 ملین بچے سکول سے باہر ہیں اور 10 سال سے کم عمر کے 40 فیصد بچے تعلیم سے محروم ہیں 

سالانہ اسٹیٹس آف ایجوکیشن رپورٹ(ASER -2023) بھی واضح طور پر پاکستان میں معیاری تعلیم کے حصول میں کمی کی نشاندہی کرتی ہے

 اس ضمن خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( SIFC) غیر ملکی سرمایہ کاروں کے ساتھ تعاون کیلئے متحرک ہے اور ملک بھر میں انسانی وسائل کی برآمد کیلئے کوشاں ہے

اس پس منظر میں،  خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( SIFC) نے وفاقی اور صوبائی سطح پر تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر تعلیمی پالیسی کو بہتر بنانے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں 

 ان کاوشوں میں بنیادی تعلیمی معیار کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل اور ووکیشنل ٹریننگ کیلئے موزوں اداروں کا قیام بھی شامل ہے

 یہ کاوشیں نہ صرف عالمی سطح پر پاکستان کی لیبر فورس کے معیار کو بہتر بنائیں گی بلکہ عالمی افرادی قوت میں نمایاں طور پر حصہ ڈالنے کے لیے معاون ثابت ہونگی