پی ٹی آئی نےاسلام آباد کی 3 نشستوں کےنتائج کو چیلنج کردیا

پی ٹی آئی نےاسلام آباد کی 3 نشستوں کےنتائج کو چیلنج کردیا
کیپشن: پی ٹی آئی نےاسلام آباد کی 3 نشستوں کےنتائج کو چیلنج کردیا

ویب ڈیسک:  پاکستان تحریک انصاف نے مبینہ دھاندلی پر اسلام آباد کی 3 نشستوں کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ‏پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی تینوں نشستوں میں مبینہ دھاندلی کواسلام آباد ہائیکورٹ میں  الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ 8 فروری کے انتخابی نتائج میں تبدیلی اور دھاندلی کی گئی۔

اسلام آباد سے الیکشن لڑنے والے پی ٹی آئی کے تینوں امیدواروں نے الیکشن ٹریبونل سے مسلم لیگ ن کے کامیاب قرار دئیے گئے ایم این ایز کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی استدعا کی۔ ‏این اے46 اسلام آباد  سے پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار عامر مغل،  این اے47 سے شعیب شاہین اور این اے 48 سے علی بخاری نے  انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا۔