اسلام آباد میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

اسلام آباد میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی

(ویب ڈیسک )   پنجاب حکومت کے بعد وفاق میں بھی روٹی اور نان کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کردی گئی۔

روٹی کی نئی قیمت 16 روپے جبکہ نان کی قیمت 20 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

جاری نوٹیفکیشن  کے مطابق  120 گرام فی روٹی کی قیمت 16 روپے ہوگی، 120 گرام فی نان کی قیمت 20 روپے ہوگی، نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوگا۔

ڈی سی اسلام آباد  کی جانب سے  تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نئی قیمتوں کا اطلاق یقینی بنانے کی ہدایت کی۔