کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مہنگا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مہنگا ہوگیا
کیپشن: Dollar
سورس: web desk

ویب ڈیسک: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا ہے، انٹربینک میں  پاکستانی روپےکے مقابلے میں امریکی ڈالرکا بھاؤ 18 پیسے بڑھا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک تبادلہ میں کاروبار کے اختتام  پر ڈالر کا بھاؤ  278 روپے 12 پیسے ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالرکا بھاؤ اس سے قبل ہوئے سیشن سے 18 پیسے زائد ہے۔

انٹربینک میں عید سے قبل کاروباری روز میں   ڈالر 277  روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 29 پیسے اضافے سے 279 روپے 66 پیسے ہے۔  

Watch Live Public News