عادل راجہ قانونی شکست کے بعد بے نقاب

عادل راجہ قانونی شکست کے بعد بے نقاب
کیپشن: Adil Raja exposed after legal defeat

پبلک نیوز: عادل راجہ کی قانونی شکست نے بے بنیاد بیانیہ بے نقاب کر دیا۔ اب برطانوی عدالت نے بھی عادل راجہ کو سرٹیفائیڈ جھوٹا اور فراڈیا قرار دے دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق عادل راجہ فیک نیوز کی علامت بن گیا۔ پاک آرمی میں کورٹ مارشل شدہ بھگوڑا اب برطانوی عدالت میں بھی مجرم قرار پایا۔ برطانوی عدالت کے فیصلے نے پاک آرمی  کے کورٹ مارشل پر بھی مہر تصدیق ثبت کر دی۔

برطانوی عدالت میں شکست سے عادل راجہ سمیت پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے کا قلع قمع ہو گیا۔ یہ عادل راجہ کی ہی نہیں بلکہ اس کے تمام فالورز خصوصا پی ٹی آئی کے مکروہ اور ریاست دشمن بیانیے کی شکست ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت عادل راجہ کے جھوٹے بیانیے میں شراکت دار تھی۔ 

پی ٹی آئی کی صفوں میں عادل راجہ کو سوشل میڈیائی دیوتا کی طرح پوجا جاتا رہا۔ پاکستانی عدالتوں, ججوں, پولیس اور پاک آرمی کو ہدف تنقید بنانے کے بعد کیا اب پی ٹی آئی برطانوی عدلیہ کو بھی مسترد کرے گی؟ عادل راجہ کے بے نقاب ہونے سے یہ بھی ثابت ہو گیا کہ پی ٹی آئی جیسے کلٹ کس طرح پروان چڑھتے ہیں۔

برطانوی عدالت کا فیصلہ محض عادل راجہ نہیں بلکہ حیدر مہدی، معید پیرزادہ، ایس وجاہت اور شاہین صہبائی جیسے جھوٹوں کو بھی بے نقاب کر گیا ہے جو ہمہ وقت ریاست اور فوج دشمن پروپگنڈے میں مصروف ہیں۔ قانون کے شکنجے میں آنے کے بعد عادل راجہ کی معافی کی کوششیں دراصل مکاری اور عیاری کا ثبوت ہیں۔ 

ایسے آستین کے سانپوں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ عالمی سطح پر بے نقاب ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے ڈیلی ڈھالی لا تعلقی کا اظہار ناکافی ہوگا۔ پی ٹی آئی کی قیادت کو عوامی سطح پر عادل راجہ سے شراکت داری پر معافی مانگنی چاہیے۔ 

ایک جانب بھارت اختلاف رائے پہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے بیرون ملک قتل و غارت گری میں مصروف ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان نے بدترین غداروں کی سرکوبی کے لیے قانونی راستہ اپنا کر ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا ہے۔

خبروں کے مطابق، عادل راجہ معافی تلافی کی بھرپور کوشش میں سرگرم ہے لیکن اب یہ بین الاقوامی سرٹیفائڈ جھوٹا اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔