ویب ڈیسک:سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، پرویز الہی، بشری بی بی سمیت تمام قیادت کے کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری جنرل پی ٹی ائی عمر ایوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پراسیکوشن اس کیس سے بھاگ رہی ہے،عید سے ایک دن پہلے پراوسیکیوٹر نے اچھی سٹیٹمنٹ دی تو ان کو تبدیل کر دیا گیا،صبح سے دو دفعہ کیس میں وقفہ کیا گیا ہے لیکن کیس میں کچھ ہے نہیں،بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود، پرویز الہی، بشری بی بی سمیت تمام قیادت کے کیسز میں کچھ بھی نہیں ہے۔
بطور اپوزیشن لیڈر بارہاں کہہ چکا ہوں 9 مئی کی تحقیقات کے لیے آزادانہ کمیشن بنایا جائے، سی سی ٹی وی فٹیجز منظر عام پر لائی جائیں،سائفر کیس ریت کے ڈھیلے کی طرح بہہ گیا ہے،حکومت کو مان لینا چاہیے کہ ان کا نشانہ صرف بانی پی ٹی آئی تھے۔
عمر ایوب نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6ججز نے جو خط لکھا ہے وہ ہمارے سسٹم پر چارج شیٹ ہے،ہماری تحریک تحفظ ائین پاکستان جو بنی ہے اس کا ایک ہی مقصد ہے آئین اور قانون کا تحفظ۔