ویب ڈیسک: آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق میاں فاروق نذیر نے عمرہ کی آدائیگی کے بعد دوبارہ بطور آئی جی جیل خانہ جات ذمہ داری سنبھال لیں۔وہ بطور انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ ان کی واپسی پر متعلقہ افسران اور اسٹاف نے خوشی کا اظہار کیا اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔
یادرہے کہ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیرعمرہ کی ادائیگی کیلئے 16 روزکی چھٹی پر چلے گئے تھے۔ آئی جی جیل خانہ جات 29 مارچ سے 13 اپریل تک چھٹی پر تھے۔آئی جی جیل کا عارضی اضافی چارج ڈی آئی جی میاں سالک جلال کے سپرد کردیاگیا تھا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا تھا۔