سندھ حکومت نے تمام قسم کے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی

سندھ حکومت نے تمام قسم کے پلاسٹک بیگز پر پابندی عائد کردی

(ویب ڈیسک ) سندھ کابینہ نے تمام قسم کے پلاسٹک بیگز کی تیاری اور استعمال پر پابندی کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت چار گھنٹے طویل کابینہ اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ ان میں کراچی تعلیمی بورڈ کے فرسٹ ایئر کے طلبہ کو گریس مارکس دینے، تمام اقسام کی پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی عائد کرنے، عادی مجرموں کی الیکٹرانک آلات جیسے اینکلٹس اور بریسلیٹس کے ذریعے نگرانی سے متعلق قواعد کی منظوری اور پرتشدد انتہا پسندی سے نمٹنے کے لیے ایک "سینٹر فار ایکسیلنس" کے قیام پر اتفاق شامل ہے۔ کابینہ نے دہشت گردی کی مالی معاونت پر کام کرنے والے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ورکنگ گروپس کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

اجلاس وزیر اعلیٰ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیران، خصوصی معاونین، چیف سیکریٹری اور متعلقہ سیکریٹریز نے شرکت کی۔

پلاسٹک شاپنگ بیگز پر پابندی:

کابینہ نے ماحول کے تحفظ کو آلودگی کی روک تھام اور ماحولیاتی توازن برقرار رکھنے کا اہم جزو قرار دیا۔ اس ضمن میں کابینہ نے سندھ پروہیبیشن آف نان ڈیگریڈیبل پلاسٹک پروڈکٹس رولز 2014 میں ترامیم کی منظوری دی جس کے تحت صوبے بھر میں تمام اقسام کی پلاسٹک شاپنگ بیگز، بشمول نان ڈیگریڈیبل اور اوکسوڈیگریڈیبل بیگز کی تیاری، فروخت اور استعمال پر پابندی عائد کی جائے گی۔ یہ پابندی کابینہ کی منظوری کے ساٹھ روز بعد نافذ العمل ہو گی۔

Watch Live Public News