ویب ڈیسک: سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے بغیر اجازت حج کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلان کر دیا ہے۔
اعلامیے کے مطابق، بغیر پرمٹ حج ادا کرنے والے افراد کو فوری طور پر ملک بدر کر دیا جائے گا اور ان پر آئندہ 10 سال تک سعودی عرب میں داخلے پر پابندی عائد ہوگی۔
حکام نے مزید بتایا کہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد پر 20 ہزار سے لے کر ایک لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا۔
وزارت داخلہ کے مطابق یہ اقدامات حجاج کرام کی سیکیورٹی، نظم و ضبط اور مجموعی انتظامات کو بہتر بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں تاکہ حج کے دوران امن و سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔