ویب ڈیسک: آسٹریلیا کے لیجنڈری کرکٹر شین وارن کی وفات کے چار سال بعد ان کے بیٹے جیکسن وارن کے ایک بیان نے نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جیکسن وارن نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے والد کی اچانک موت میں کووڈ-19 یا اس سے متعلق عوامل کا کردار ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویکسین کے بعد شین وارن کو پیش آنے والے صحت کے مسائل ممکنہ طور پر شدت اختیار کر گئے تھے۔
جیکسن وارن کا کہنا تھا کہ ان کے والد کو پہلے بھی کچھ طبی مسائل درپیش تھے، تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ حالات اچانک بگڑنے میں کووڈ سے متعلق عوامل شامل ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ شین وارن 4 مارچ 2022 کو تھائی لینڈ میں انتقال کر گئے تھے، اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔