اب جو بھی مذاکرات ہونگے مکمل جنگ بندی کیلئے ہوں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ 

اب جو بھی مذاکرات ہونگے مکمل جنگ بندی کیلئے ہوں گے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ 

(ویب ڈیسک ) ترجمان ایرانی وزارت خارجہ  اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اب جو بھی مذاکرات ہونگے مکمل جنگ بندی کیلئے ہوں گے۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ اسلام آباد مذاکرات کے بعد سے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے،پیغامات کا تبادلہ گزشتہ اتوار سے ہو رہا ہے، ہمیں پاکستانی ثالثوں کی جانب سے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بالواسطہ رابطوں کے لیے پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا، ایران چند دنوں میں ایٹم بم بنا لے گا قطعی طور پر غلط ہے، لبنان میں جنگ کا خاتمہ کسی بھی ممکنہ جنگ بندی معاہدے کا لازمی جز ہے، خطے میں عدم استحکام کی ذمہ داری براہراست امریکا،اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

Watch Live Public News