پاکستان کا تشخص وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی سٹریٹیجی کی وجہ سے بہتر ہوا، خواجہ آصف

پاکستان کا تشخص وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی سٹریٹیجی کی وجہ سے بہتر ہوا، خواجہ آصف
کیپشن: پاکستان کا تشخص وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی سٹریٹیجی کی وجہ سے بہتر ہوا، خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کا تشخص وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سٹریٹیجی کی وجہ سے بہتر ہوا ۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے موڑ پہ ہیں کہ ساری دنیا کی نظریں پاکستان پر ہیں۔ دعا ہے کہ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ کامیاب ہو ۔ خواہش ہے کہ ایران لبنان اور فلسطین کے حقوقِ پامال نہ ہوں۔

اس موقع پر ایک صحافی نے خواجہ آصف سے سوال کیا کہ خبریں ہیں کہ پاکستان ایئر فورس کے جہاز سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جس پر انہوں نے کہا کہ یہ سٹریٹجک معاملہ ہے اس کا جواب نہیں دے سکتا۔

Watch Live Public News