عمران خان ، شہباز گل کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے، طلال چوہدری

عمران خان ، شہباز گل کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے، طلال چوہدری
مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کی نیوز کانفرنس، کہا ملک کو آزادی دلوانے والی جماعت نے یوم آزادی کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی، خان صاحب!پرویز الہی آپکو وہاں پہنچائے گا جہاں اس نے پرویز مشرف کو پہنچایا. طلال چوہدری نے کہا عمران خان کی جدوجہد یہ ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا کردارملکی سیاست میں ہونا چاہیئے، عمران خان پہلے اسٹیبلشمنٹ کے گلے پڑتا رہا ، اب پاؤں پڑ رہا ہے، عمران خان 14 اگست کو بڑے اعلان کے بجائے اپنی صفائی کی ویڈیوز دکھاتا رہا، عمران خان صاحب آپ کہتے تھے جس کا دامن صاف ہو وہ فورا جواب دیتا ہے، ایف آئی اے نے جو نوٹس دیئے ان پر سٹے کیوں لے رہے ہیں ، جواب دیں. طلال چوہدر ی کا مزید کہناتھا کہ عمران خان ، شہباز گل کو قربانی کا بکرا بنا کر اپنی جان چھڑانا چاہتا ہے، مسلم لیگ کے رہنماوں کی بغیر نوٹس گرفتاریاں ہوئی، ریمانڈز دیئے گئے ، شہباز گل اس وقت اڈیالہ جیل میں ہے، جو پنجاب حکومت کے ماتحت ہے، شہبازگل کو جیل میں اے کلاس دی گئی ہے، مکمل سہولتیں دی جا رہی ہیں.
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔