فیض حمید کی گرفتاری: مزید شواہد مل گئے، لگتا ہے گرفتاریاں ہوں گی،عطاءتارڑ

فیض حمید کی گرفتاری: مزید شواہد مل گئے، لگتا ہے گرفتاریاں ہوں گی،عطاءتارڑ
کیپشن: فیض حمید کی گرفتاری: مزید شواہد مل گئے، لگتا ہے گرفتاریاں ہوں گی،عطاءتارڑ

ویب ڈیسک: وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزید شواہد سامنے آئے ہیں، لگتا ہے مزید گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جلد قوم سےخطاب کریں گے، وزیراعظم خطاب میں عوام کو لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے، وزیراعظم عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دیں گے۔

عطاء تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر معاشی استحکام کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایک ادارے کی جانب سے خود احتسابی کا عمل خوش آئند ہے، خود احتسابی کا عمل ہر ادارے کو اپنانا چاہئے، ہم احتساب کے اس عمل کو سراہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کے بعد مزید شواہد سامنےآئےہیں، لگتا ہے کہ مزید بھی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی، لیکن گرفتاریاں صرف ایک ادارے تک محدود نہیں رہنی چاہئیں، آج بھی تین افراد گرفتار ہوئے ہیں، تحقیقات میں مزید نام سامنے آرہے ہیں۔

Watch Live Public News