خوشخبری ، پاکستان میں اب الیکٹرک گاڑیاں تیار  ہونگی

خوشخبری ، پاکستان میں اب الیکٹرک گاڑیاں تیار  ہونگی

(ویب ڈیسک ) اے ڈی ایم پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین  نے   اے ڈی ایم گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سے ملاقات کی۔ اے ڈی ایم پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری پر 250 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔

رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ  ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں،وزارت صنعت و پیداوار متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر مکمل تعاون فراہم کرے گی، گرین انرجی پر توجہ مرکوز کرنے کی وجہ سے الیکٹرک گاڑیاں حقیقت بن چکی ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا  ہے کہ  الیکٹرک وہیکل دیگر گاڑیوں کے مقابلے سستی ہیں،   الیکٹرک گاڑیوں کی وجہ سے ایندھن کی بچت ہوگی۔

اے ڈی ایم  کے سی ای او   کا کہنا ہے کہ  منصوبے کے مطابق پہلے مرحلے میں چارجنگ نیٹ ورک سٹیشن قائم کیے جائیں گے،دوسرے مرحلے میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری شروع ہو جائے گی،الیکٹرک گاڑی ایک چارج سے 300 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر گی۔

Watch Live Public News