وزیر اعظم کی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر  افسران کی پذیرائی

وزیر اعظم کی فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر  افسران کی پذیرائی

(ویب ڈیسک )  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  نے   ضلع کرم میں افواج پاکستان کی دہشتگردوں کے ٹھکانے کے خلاف کامیاب کارروائی اور فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے اور پانچ دہشتگرد گرفتار کرنے پر افسران و جوانوں کی پذیرائی کی ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ   افواجِ پاکستان وطنِ عزیز کی مٹی کو فتنہ الخوارج سے پاک کرنے کیلئے دن رات سرگرمِ عمل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سالمیت کیلئے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر فرائض کی انجام دہی میں مصروفِ عمل پاک فوج کے بہادر افسران و جوانوں کو مجھ سمیت پوری قوم خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ  دہشتگردی کی عفریت سے وطنِ عزیز کی مٹی کو پاک کرنے کے عزم میں پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Watch Live Public News