خیبرپختونخوا: بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 225، بونیر میں157افراد کی موت

خیبرپختونخوا: بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 225، بونیر میں157افراد کی موت

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 225 ہو گئی ، ضلع بونیر میں ہلاکتوں کی تعداد 157 ہو گئی ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیر بابا لاشوں سے بھر گیا، پیر بابا بازار  صفہ ہستی سے مٹ گیا۔  

ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کے ساتویں اسپیل نے تباہی مچا دی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں کلاؤڈ برسٹ لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلے کے باعث اب تک 225 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے اور متعدد لاپتہ ہیں جبکہ کئی مکانات منہدم ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر بونیر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ صرف بونیر میں 157 کی اموات ہوئیں۔

قبل پی ڈی ایم اے کی جانب سے پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث صوبہ کے مختلف اضلاع میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کی گئی۔

پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف حادثات میں اب تک 146 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے تھے۔

جاں بحق افراد میں  126 مرد، 8 خواتین اور 12 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 12 مرد، 2 خواتین اور1 بچہ شامل ہے، بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 35 گھر وں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 28 گھروں کو جزوی اور 7 گھر مکمل منہدم ہوئے۔

یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع  سوات، بونیر ، باجوڑ، تورغر، دیر اپر اور لوئر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے، تیز بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع   بونیر باجوڑ اور بٹگرام ہیں جہاں ریسکیو اپریشن تاحال جاری ہے۔

شدید بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔ 

پی ڈی ایم اے نے پہلے ہی سے موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا تھا، پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متاثر اضلاع میں امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کی، تما م متعلقہ اداروں کو سیاحتی مقامات پر بند شاہراوں اور رابطہ سٹرکوں  کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی گئی۔

تمام سیاحوں کو موسمی صورتحال سے آگاہ کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی تھی، عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ، موسمی صورتحال سے آگائی اور معلومات کے لیے فری ہیلپ لائن 1700 پر رابطہ کریں۔

Watch Live Public News