ہنگامی صورتحال، کے پی کے میں تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

ہنگامی صورتحال، کے پی کے میں تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ

ویب ڈیسک: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا کی جانب سے تمام اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا۔

صوبہ خیبرپختونخوا میں مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( PDMA) نے ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے تمام ملازمین کی چھٹیاں (ہفتہ و اتوار سمیت) منسوخ کر دی ہیں۔

ترجمان PDMA کے مطابق، ڈائریکٹر جنرل کی منظوری سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں تمام اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے احکامات تک دفاتر میں اپنی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل دیا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے فیلڈ و دیگر اداروں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ 

عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موسم کی صورتحال پر نظر رکھیں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں 1700 پر رابطہ کریں۔

Watch Live Public News