سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری، اگلے 12 سے 24 گھنٹے بڑے خطرے کی پیشگوئی

 سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری، اگلے 12 سے 24 گھنٹے بڑے خطرے کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: این ڈی ایم اے کے این سی او سی نے کشمیر  کے مختلف علاقوں میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ممکنہ موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں خصوصاً وادی نیلم، مظفرآباد، باغ،شردھا حویلی اور کوٹلی میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران  شدید بارشیں متوقع ہے۔

شدید بارشوں کے باعث شہری اور نشیبی علاقوں میں سیلاب اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

نشیبی علاقوں اور ندی نالوں کے قریب رہائشی الرٹ رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ندی نالوں میں اچانک بہاؤ میں اضافی متوقع ہے۔

عوام اور متعلقہ ادارے حفاظتی اقدامات کریں، نشیبی و خطرے سے دوچارعلاقوں سے دور رہیں ۔

این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کر رہا ہے۔ 

این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کردی گئی۔

ممکنہ سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ 

تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریزکریں۔

مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔

Watch Live Public News