اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرلیا

 اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرلیا
کیپشن: پولیس نے اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرلیا

ویب ڈیسک: لاہور کے تھانہ سبزہ زار پولیس نے اسٹیج اداکارہ عروج کی درخواست پر مبینہ زیادتی اور بلیک میلنگ کا مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق اداکارہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ناصر خان نے پہلے ان سے دوستی کی اور بعد ازاں اسٹیج ڈرامے بنانے اور کام دلانے کا جھانسہ دے کر ان کے گھر آنا جانا شروع کردیا۔

درخواست گزار کے مطابق ملزم مبینہ طور پر انہیں اپنے گھر لے گیا، جہاں اس نے نشہ آور مشروب پلا کر ان کے ساتھ زیادتی کی۔ اداکارہ نے الزام لگایا کہ ملزم نے مبینہ واقعے کے بعد ان کی قابلِ اعتراض ویڈیو بھی بنائی۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزم بعد ازاں ویڈیو کی بنیاد پر اداکارہ کو بلیک میل کرتا رہا اور اسے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتا رہا۔

پولیس کے مطابق اداکارہ کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

پسِ منظر

واضح رہے کہ 2024 میں بھی ناصر خان نامی شخص کی جانب سے اداکارہ عروج خان کے گھر پر دن دیہاڑے فائرنگ کا واقعہ سامنے آیا تھا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص مبینہ طور پر اسلحے کے زور پر اداکارہ سے تعلق قائم کرنا چاہتا تھا اور کئی روز سے انہیں دھمکیاں دے رہا تھا۔ مقدمے میں عائد الزامات کی تفتیش جاری ہے، جبکہ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کردی ہے۔

Watch Live Public News