سڈنی ساحل واقعے کےحملہ آوروں کا تعلق کس ملک سے تھا؟پتہ چل گیا

سڈنی ساحل واقعے کےحملہ آوروں کا تعلق کس ملک سے تھا؟پتہ چل گیا
کیپشن: سڈنی ساحل حملے کےحملہ آوروں کا تعلق کس ملک سے تھا؟پتہ چل گیا

ویب ڈیسک: سڈنی کے مشہور بونڈائی ساحل پر پیش آنے والے فائرنگ حملے میں 16 افراد ہلاک جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا اور دوسرا شدید زخمی حالت میں زیرِ حراست ہے۔ ہلاک شدگان کی عمریں 10 سے 87 سال کے درمیان ہیں۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق حملہ آور باپ اور بیٹے تھے۔ مارے جانے والا 50 سالہ باپ افغان پناہ گزین 1998 میں سٹوڈنٹ ویزے پر آسٹریلیا آیا اور بعد میں پارٹنر ویزا اور ریزیڈنٹ ریٹرن ویزہ حاصل کر چکا تھا، جبکہ زخمی بیٹا آسٹریلیا میں پیدا ہوا۔

آسٹریلوی میڈیا نے حملہ آوروں کی شناخت ساجد اور نوید اکرم کے نام سے کی ہے۔ دونوں سڈنی کے جنوب مغربی علاقے بونی رگ میں رہائش پذیر تھے، جو بونڈائی ساحل سے تقریباً ایک گھنٹے کے فاصلے پر واقع ہے۔

حملہ آوروں کے پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ یہ دونوں عام زندگی میں بالکل معمول کے رہائشی تھے، اور حملے کے واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے۔

Watch Live Public News