(ویب ڈیسک ) حکومت نے ملک کی پہلی پاکستان کونسل آف ڈیجیٹل اکانومی کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کی جانب سے ڈیجیٹل کاروبار کے لیے الگ کونسل بنانے کی تیاری،وزیراعظم کی جانب سے پاکستان کونسل آف ڈیجیٹل اکانومی کا افتتاح متوقع ہے۔
ڈیجیٹل کمپنیوں کے لیے چیمبر آف کامرس طرز کی کونسل قائم کی جائے گی۔کونسل کا مقصد ڈیجیٹل کمپنیوں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔
کونسل حکومت اور نجی ڈیجیٹل کمپنیوں کے درمیان رابطہ کاری کرے گی۔آن لائن کاروبار کے مسائل، قوانین، ٹیکس اور پالیسی پر مشاورت ہوگی۔
ڈیجیٹل اکانومی کے فروغ کے لیے نجی شعبے کو ساتھ ملایا جائے گا۔ پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی حکام کی 40 نجی ڈیجیٹل کمپنیوں سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔