سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، 7 خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن ، 7 خوارج ہلاک

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز  نے   ڈی آئی خان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے  7 خوارج ہلاک کردیے ہیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  کلاچی کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز  نےانٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔جس میں  بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 خوارج ہلاک ہوگئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد خوارج کو ہلاک کیا گیا۔آپریشن کے دوران نائیک یاسر خان وطن پر قربان ہوگئے اور شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔شہید نائیک یاسر خان کا تعلق ضلع مردان سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ خوارج متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث رہے،

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

Watch Live Public News