آسٹریلیا واقعہ: حملہ آور کو قابو کرنے والے احمد کون؟ انعامات کی بارش

آسٹریلیا واقعہ: حملہ آور کو قابو کرنے والے احمد کون؟ انعامات کی بارش

ویب ڈیسک: دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک نے بونڈائی بیچ واقعے میں بہادری دکھاتے ہوئے حملہ آور کو قابو کرنے والے احمد ال حمد کے لیے انعام کا اعلان کیا ہے۔

سڈنی کے علاقے بانڈی بیچ میں دہشت گرد حملے کے دوران ایک مسلح حملہ آور کو قابو کرنے والےشخص کی شناخت 43  سالہ احمد کے نام سے ہوئی جو سڈنی میں پھلوں کی دکان چلاتے ہیں،  پھلوں کی دکان کے مالک احمد الاحمد کے لیے جمع کیے جانے والے عطیات ایک ملین ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔

43 سالہ احمد الاحمد کو اتوار کے روز ہونے والے ہولناک حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر حقیقی ہیرو قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس وقت مداخلت کی جب ایک یہودی تقریب میں شریک ہجوم پر فائرنگ کی گئی،   احمد الاحمد کے بروقت اقدام سے درجنوں جانیں بچ گئیں۔

حکام کے مطابق ان کے اعزاز میں شروع کی گئی کراؤڈ فنڈنگ مہم کے تحت چند ہی گھنٹوں میں 1.17 ملین ڈالر (تقریباً 6 لاکھ پاؤنڈ) سے زائد رقم جمع ہو چکی ہے۔

ارب پتی ہیج فنڈ مینیجر بل ایک مین سب سے بڑے عطیہ دہندہ رہے، جنہوں نے 99 ہزار 999 ڈالر عطیہ کیے اور اس فنڈ ریزر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر بھی شیئر کیا۔

پولیس کے مطابق یہ حملہ ایک مخصوص ہدف کو نشانہ بنانے کی کارروائی تھی، جس میں کم از کم 15 افراد جان سے گئے جبکہ ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ واقعے میں مزید 40 افراد زخمی ہوئے۔

احمد کے اہلِ خانہ کے مطابق وہ اس وقت بھی ہسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان کے بازو اور ہاتھ میں گولی لگنے کے باعث سرجری کی جا رہی ہے، نیو ساؤتھ ویلز کے وزیرِ اعلیٰ کرس منس نے حملے کے فوراً بعد احمد کو 'حقیقی ہیرو' قرار دیا۔



 

Watch Live Public News