(ویب ڈیسک ) مودی کے قریبی اتحادی اور بہار کے وزیرِ اعلیٰ نتیش کمار نے اپوائٹمنٹ لیٹر دیتے ہوئے ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کا زبردستی نقاب ہٹا دیا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔سوشل میڈیا صارفین بھارتی وزیر اعلی کی حرکت سیخ پا ہیں اور اس اقدام کی سخت مذمت اور تنقید کر رہے ہیں ۔
Modi’s key ally and Bihar Chief Minister, Nitish Kumar forcibly pulls down the veil of a Muslim lady doctor while giving her an appointment letter. In Modi’s India, misogyny and Islamophobia have official sanction! pic.twitter.com/4VizyaN6Oc
— Ashok Swain (@ashoswai) December 15, 2025
یہ واقعہ مودی کے بھارت میں بڑھتی ہوئی عورت دشمنی (misogyny) اور اسلاموفوبیا کی ایک کھلی مثال ہے، جہاں اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے لوگ بھی مسلم خواتین کے وقار اور مذہبی آزادی کا احترام کرنے سے قاصر نظر آتے ہیں۔
یہ سب کچھ مودی کی ہندوتوا نظریے کے سائے تلے ہو رہا ہے، جو نہ صرف مسلمانوں کے خلاف نفرت اور تعصب کو ہوا دیتا ہے بلکہ اقلیتوں، خصوصاً مسلم خواتین، کو نشانہ بنانے کو معمول بنا چکا ہے۔
مودی کے بھارت میں نفرت انگیز سیاست کو عملی طور پر سرکاری سرپرستی حاصل ہے، جہاں انسانی وقار، مذہبی آزادی اور خواتین کے حقوق کو بار بار پامال کیا جا رہا ہے۔