امریکا میں نیو ایئر کے موقع پر دہشتگردی کی سازش ناکام ، 5 افراد گرفتار

امریکا میں نیو ایئر کے موقع پر دہشتگردی کی سازش ناکام ، 5 افراد گرفتار

(ویب ڈیسک )امریکی ریاست کیلیفورنیا میں نیو ایئر  کےموقع پر بم حملوں سے دہشتگردی کی سازش ناکام بنادی گئی ۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق  امریکی ایف بی آئی نے بائیں بازوکے 5انتہاپسندوں کوسازش کےالزام میں گرفتارکرلیا ہے۔گرفتارملزموں کاتعلق ٹریٹل آئی لینڈ لبریشن فرنٹ نامی تنظیم سے  ہے ۔جو لاس اینجلس میں مختلف مقامات پربم دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ٹریٹل آئی لینڈ لبریشن فرنٹ نامی تنظیم حکومت مخالف ، سرمایہ دارانہ نظام کےخلاف تنظیم ہے۔ یہ تنظیم فلسطینی کازکی بھی  حمایت کرتی ہے۔

سازش کاحصہ بننے کےالزام میں نیواورلینز سے پانچواں شخص زیرحراست ہے۔  یہ تمام مشتبہ افراد لوسرن ویلی کےعلاقے میں دھماکاخیزمواد کی جانچ کررہے تھے۔

Watch Live Public News