ریاست مخالف بیانات پر علیمہ خان کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس

ریاست مخالف بیانات پر علیمہ خان کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس
کیپشن: ریاست مخالف بیانات پر علیمہ خان کو ایف آئی اے میں طلبی کا نوٹس

ویب ڈیسک: ریاست مخالف بیانات پر علیمہ خان کو ایف آئی اے نے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔

 تفصیلا ت کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ کو ایف آئی اے انسداد دہشتگردی ونگ اسلام آباد نے طلبی کا دوسرا نوٹس جاری کیا، علیمہ خان کو ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے 16 فروری کو دن 11 بجے طلب کیا ہے۔

علیمہ خان کو وزارت داخلہ کی شکایت پر نفرت انگیز بیانات پر طلب کیا گیا، ایف آئی اے نوٹس میں علیمہ خان کی عدم پیشی کی صورت یکطرفہ قانونی کارروائی شروع کرنے کا انتباہ کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے نوٹس علیمہ خان کے لاہور میں رہائشی ایڈریس پر بھیجا گیا ہے۔

Watch Live Public News