عرب امارات کے سب سے بڑے مندر کا افتتاح

عرب امارات کے سب سے بڑے مندر کا افتتاح

 ویب ڈیسک  : بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی نے ابو ظہبی کے سب بڑے مندر کا افتتاح کیا ہے۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر اماراتی حکومت کے ممبران، بالی وڈ اداکاروں سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

 یادرہے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مندر کی تعمیر کے لیے 27 ایکڑ زمین تحفے میں دی تھی۔ اس مندر کو ہندو تنظیم شری اکشر پرشوتم سوامی نارائن سنستھا (بی اے پی ایس) نے تعمیر کیا ہے جس پر لگ بھگ 10 کروڑ ڈالر کی لاگت آئی ہے۔ متحدہ عرب امارات میں لگ بھگ 35 لاکھ بھارتی شہری مقیم ہیں۔ وزیرِ اعظم مودی نے ایک مسلم ملک میں مندر کا افتتاح ایک ایسے موقع پر کیا ہے جب حال ہی میں انہوں نے بھارت میں 16ویں صدی کی بابری مسجد کی جگہ تعمیر کیے جانے والے رام مندر کا افتتاح کیا تھا۔

اس مندر کے افتتاح کے ساتھ ہی وزیراعظم نریندر مودی کا متحدہ عرب امارات کا دو روزہ دورہ اختتام پذیر ہوگیا۔ جس میں دونوں ممالک کے درمیان کئی بڑے تجارتی معاہدے بھی طے پائے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں 35 لاکھ ہندوؤں کے لیے یہ پہلا مندر ہے جسے روایتی پتھروں کو بھارت سے تراش کر ابوظہبی لایا گیا تھا۔ اس مندر کا سنگ بنیاد 2019 میں ہندوؤں کے ایک پیشوا نے کیا تھا۔

مندر کی لمبائی 262 فٹ، چوڑائی 180 فٹ اور اونچائی 108 فٹ ہے جب کہ اس میں 410 ستون، 12 اہرام کی چوٹیاں، 2 گنبد ہیں۔ مندر کی تعمیر ایسے کی گئی ہے اس پر 7 شدت کے زلزے کا کوئی اثر نہیں ہوگا۔

یاد رہے متحدہ عرب امارات کے پہلے مندر  کے افتتاح کو اس سال ہونے والے الیکشن کی انتخابی مہم قرار دیا جا رہا ہے۔