پنجاب اسمبلی کے مزید 4 آزاد ارکان آئی پی پی میں شامل

پنجاب اسمبلی کے مزید 4 آزاد ارکان آئی پی پی میں شامل
کیپشن: پنجاب اسمبلی کے مزید 4 آزاد ارکان آئی پی پی میں شامل

ویب ڈیسک: استحکام پاکستان پارٹی میں بھی آزاد اراکین کی شمولیت شروع ہو گئی۔ چار منتخب آزاد ارکین پنجاب اسمبلی نے صدر آئی پی پی علیم خان سے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 4 نو منتخب آزاد اراکین پنجاب اسمبلی نے صدر آئی پی پی علیم خان سے ملاقات میں استحکام پاکستان پارٹی کے ساتھ چلنے کا عہد کیا۔

ان اراکین میں پی پی 284 تونسہ سے طاہر قیصرانی، پی پی 270 مظفر گڑھ سے زاہد اسماعیل بھٹہ، پی پی 296 راجن پور سے سردار اویس دریشک اور پی پی 91 بھکر سے غضنفر عباس چھینہ شامل ہیں۔

آئی پی پی میں شامل ہونیوالے اراکین کا کہنا تھا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں مضبوط حکومت حالات کا اولین تقاضہ ہے۔علیم خان نے پارٹی میں شامل ہونے والے ممبران پنجاب اسمبلی کا خیر مقدم کیا۔ 

اس موقع پر علیم خان نے کہا کہ استحکام اور ملک کو مضبوط معاشی پالیسی دینا اشد ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، عوام کو فوری ریلیف دینا ہوگا۔علیم خان نے کہا کہ مزید 10 سے 15 اراکین اسمبلی رابطے میں ہیں، جو چند روز میں آئی پی پی میں شامل ہو جائیں گے۔

Watch Live Public News