قاضی احمد: مسافر وین کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

قاضی احمد: مسافر وین کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی
کیپشن: قاضی احمد: مسافر وین کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 10 زخمی

ویب ڈیسک:  قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آگیا۔

 تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے، جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا۔

حکام کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے، نواب شاہ سے وین پر سیہون شریف عرس پر جارہے تھے، مسافر وین سامنے سے آنیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرائی۔ 

Watch Live Public News